Live Updates

اسد قیصرکا دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پراظہارافسوس

ہفتہ 21 جون 2025 22:46

اسد قیصرکا دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پراظہارافسوس
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے صوابی گدون تھانہ آئی ڈی ایس کے قریب دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیااور شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کا اظہار کیا ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کے پی کے پولیس فورس نے بے مثال قربانیاں دی ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخواہ پولیس کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اللہ تعالی سے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاء کی۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات