غ*بانی پی ٹی آئی کیخلاف وزیراعظم کے ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت 23 جون تک ملتوی

ہفتہ 21 جون 2025 20:40

.لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2025ء) ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف وزیراعظم شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعویٰ اور دس ارب روپے ہرجانہ کیس پر سماعت 23 جون تک ملتوی کر دی،دوران جرحنعدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ کہہ دیں کہ غلط بیانی نہیں کروں گا، اگر کروں تو اللہ مجھ سے ناراض ہو، شہباز شریف جی بالکل میں کوئی غلط بیانی نہیں کروں گا۔

(جاری ہے)

وکیل پی ٹی آئی محمد حسین چوٹیا نے شہباز شریف سے کہا اس وقت آپکا بیان آپ کے کمرے میں ہو رہا ہے،یہ جتنی مہریں لگی ہوئی ہیں کہیں بھی یہ ذکر نہیں کہ آپ کو اوتھ کمشنر کے سامنے کس نے شناخت کیا، شہباز شریف نے کہا یہ درست نہیں ہے،جج صاحب آپکا وقت بہت قیمتی ہے، ایک حقیر درجہ میں میرا وقت بھی قیمتی ہے، بار بار دہرانے سے قیمتی وقت ضائعٴْ ہو رہا ہے، وکیل نے کہا شناخت کس نے کی، اس کا نام کا ذکر نہ ہے، شہباز شریف نے کہا کہ بطور وزیر اعلی پنجاب اوتھ کمشنر مجھے ویسے بھی جانتے تھے،جج صاحب آپکے سامنے بہت سی پیشیاں ہو چکیں، ابھی تک مہروں اور دستخطوں کے علاوہ کوئی بات ہوئی نہیں، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ چوٹیا صاحب چاہتے ہیں اسی بہانے آپ سے بار بار ملاقات ہو جاتی ہے، وکیل نے پوچھا آپ صرف یہ بتا دیں کہ کس صفحہ پر شناخت والی مہر لگی ہے بس وہ بتا دیں، شہباز شریف نے کہا کہ میں اس کا جواب دے چکا ہوں،وکیل نے پوچھا آپ نے دعویٰ میں لکھا کہ آٹھ مئی 2017 کو لیگل نوٹس بانی پی ٹی آئی کو ارسال کیا کیا ، کیا وہ آپ کی رضامندی سے جاری کیا گیا ،شہباز شریف نے کہا کہ جی یہ درست ہے لیگل نوٹس میری ہدایت پر جاری کیا گیا ،وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آپ کے دعویٰ میں لیگل نوٹس موجود ہی نہیں ، وکیل شہباز شریف نے کہاعدالت ہمیں اجازت دے کہ ہم لیگل نوٹس پیش کر سکیں ، جس عدالت نے کہا آپ اس حوالے سے درخواست دائر کردیں۔