Live Updates

قلات ،منگچر میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ ،دو اہلکار شہید ،4زخمی

ہفتہ 21 جون 2025 20:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء) بلوچستان ضلع قلات کے علاقے منگچر میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ دو اہلکار شہید چار زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق ہفتہ کو منگچر کے علاقے شیخ حاجی میں سیکورٹی فورسز کی بم ڈسپوزل پارٹی کے قریب یکے بعد دیگرے متعدد بم دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں دو اہلکار شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے ۔ واقعہ کے بعد فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات