Live Updates

طیب ایردوآن نے او آئی سی ارکان سے انرواکی زیادہ امداد کی اپیل کردی

اتوار 22 جون 2025 12:40

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء)اقوام متحدہ کی بے گھر کر دیے گئے فلسطینیوں کے لیے قائم کی گئی ایجنسی 'انروا' ترکیہ میں اپنا دفتر کھولے گی۔ دفتر دارالحکومت انقرہ میں کھولا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے اس موقع پر مسلم ممالک سے اپیل کی کہ وہ ' انروا' کے لیے زیادہ سے زیادہ امداد کا سامان پیدا کریں۔یاد رہے اقوام متحدہ کے اس ادارے پر اسرائیل نے غزہ جنگ کے تناظر میں پابندی لگا رکھی ہے کہ یہ جنگ زدہ اہل عزہ کی مدد نہ کر سکے۔ اسرائیل کی طرف سے یہ پابندی پچھلے سال لگائی گئی تھی۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات