Live Updates

امریکی حملے کے بعد ایران کا اسرائیل پر میزائلوں سے نیا حملہ،11افرادزخمی

حیفا پر متعدد ایرانی میزائل گرنے کی اطلاعات، اسرائیل بھر میں فضائی دفاعی نظام فعال

اتوار 22 جون 2025 12:45

تہران ،تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء)امریکی حملے کے بعد ایران نے اسرائیل پر میزائلوں سے نیا حملہ کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد اسرائیل پر جوابی میزائل برسادیے، جس کے نتیجے میں تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس دھماکوں سے گونج اٹھے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ان حملوں میں 11 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ایران نے امریکی کارروائی کے ردِ عمل میں تل ابیب اور بیت المقدس پر میزائل داغے، جن کی آوازیں شہر بھر میں سنائی دیں۔اسرائیلی فوج نے 2 ایرانی ڈرونز مار گرانے کا دعوی کیا ہے، جنہیں اردن کی سرحد کے قریب روکا گیا۔اسرائیلی ایئرپورٹس اتھارٹی نے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر فضائی حدود کو تاحکم ثانی بند کر دیا ہے، تاہم اردن اور مصر سے ملحقہ زمینی راستے کھلے ہیں۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات