ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے پر حماس کی شدید مذمت

ایران پر امریکی حملہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہے،بیان

اتوار 22 جون 2025 12:45

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء)فلسطینی مزاحمتی تنظیم کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ایک بیان میں حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا کی کھلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

حماس نے کہا کہ یہ وحشیانہ جارحیت کشیدگی میں خطرناک اضافہ ہے، ایران پر امریکی حملہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران پر امریکی حملہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔