ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں سے جنگ کا آغاز ہوگیا، حوثی گروپ

اتوار 22 جون 2025 13:35

صنعا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء)یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللہ نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں سے جنگ کا آغاز ہوگیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن محمد الفرح نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ واضح ہوچکا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ دشمنی ہی چاہتے ہیں تاکہ جنگ کا جلد خاتمہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جوہری تنصیب کو تباہ کرنا جنگ کا خاتمہ نہیں، بلکہ یہ ایک آغاز ہے۔ اب مار کے بھاگ جانے کا وقت ختم ہوچکا ہے۔