این آئی اے نے پہلگام سے دو کشمیری نوجوان گرفتار کر لیے

گرفتارنوجوانوں کی شناخت بٹ کوٹ پہلگام کے پرویز احمد جوتھراور ہل پارک پہلگام کے بشیر احمد جوتھر کے طور پر ہوئی ہے

اتوار 22 جون 2025 15:00

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے ’’این آئی اے‘‘نے ضلع اسلام آباد کے علاقے پہلگام سے دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ’’یو اے پی اے‘‘کے تحت گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

گرفتارنوجوانوں کی شناخت بٹ کوٹ پہلگام کے پرویز احمد جوتھراور ہل پارک پہلگام کے بشیر احمد جوتھر کے طور پر ہوئی ہے۔ این آئی اے نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لیے ان پر تین مسلح افراد کو پناہ دینے کا الزام لگایا۔ تاہم مقامی لوگوں نے این آئی اے کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتارکئے گئے نوجوان عام شہری ہیں جن کا ایسی کسی بھی سرگرمیوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔