احمد یار ،ٹریفک کے المناک حادثہ میں دوسگے بھائی جاں بحق

اتوار 22 جون 2025 16:15

احمد یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء)ٹریفک کے المناک حادثہ میں دوسگے بھائی جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق ریلوے پھاٹک نیو بائی پاس کے نزدیک تیزرفتار نان اے سی بس نمبرBSC/495گاڑی کو کراسنگ کرتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والے موٹرسائیکل سواروں سے کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں اظہرفرید اور فخر فرید سکنہ77/EB زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر موت کی آغوش میں چلے گئے نامعلوم ڈرائیور نان اے سی بس جائے حادثہ پر چھوڑکرفرارہوگیا ریسکیو1122اہلکاروں نے دونوں ڈیڈ باڈیز کو تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیا ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔