فلسطین کے حق میں اپنی آواز بلند کرتا رہوں گا،محمودخلیل

فلسطینی نژاد سماجی کارکن محمود خلیل کا امریکی جیل سے رہائی کے بعد بڑا اعلان

اتوار 22 جون 2025 16:20

بگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء)کولمبیا یونیورسٹی کے سابق طالب علم اور فلسطینی نژاد سماجی کارکن محمود خلیل نے امریکی جیل سے رہائی کے بعد اعلان کیا ہے کہ فلسطین کے حق میں اپنی آواز بلند کرتا رہوں گا، چاہے اس کی کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔

(جاری ہے)

نیو جرسی کے نیوآرک انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 30 سالہ محمود خلیل نے کہا کہ یہ حکومت غزہ میں جاری نسل کشی کی مالی معاونت کر رہی ہے اور کولمبیا یونیورسٹی اس نسل کشی میں سرمایہ کاری کر رہی ہے، میں ہر حال میں احتجاج جاری رکھوں گا، چاہے وہ مجھے دوبارہ گرفتار کرلیں، حتی کہ اگر مجھے قتل بھی کردیا جائے، تب بھی میں فلسطین کے حق میں آواز بلند کروں گا۔