گورنربلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل کا اظہار تعزیت

اتوار 22 جون 2025 17:55

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء) گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس جمال خان مندوخیل اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر بلال خان مندوخیل سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ ژوب پہنچے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحومہ کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے ان کی والدہ کی وفات پر اپنی گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔