وزیر خارجہ امارت اسلامی کی اسحاق ڈار سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اتوار 22 جون 2025 18:15

ْاستنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء)امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے ترکیہ کے شہر استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔