Live Updates

ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان میں جوہری سائٹس پر حملے کی تصدیق

/ٹرمپ کی باتیں سچ ہیں لیکن کوئی بڑا نقصان نہیں اٹھایا،جوہری سائٹس کو پہلے ہی خالی کرا لیا تھا،ترجمان مرتضی حیدری

اتوار 22 جون 2025 18:35

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2025ء)ایران نے امریکی حملوں کے نتیجے میں فردو، نطنز اور اصفہان میں جوہری سائٹس پر ہونے والی بمباری کی پہلی بار سرکاری طور پر تصدیق کی ہے۔ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق صوبہ قٴْم کے کرائسس مینجمنٹ کے ترجمان مرتضیٰ حیدری نے بتایا کہ فردو جوہری مرکز کے ایک حصے پر فضائی حملہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ایران کے سرکاری ٹی وی پر ایران کے نائب سیاسی ڈائریکٹر حسن آبادی نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ان تینوں جوہری سائٹس کو حملے سے پہلے ہی خالی کرا لیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ کی باتیں سچ ہیں لیکن ایران نے کوئی بڑا نقصان نہیں اٹھایا کیونکہ جوہری مواد پہلے ہی نکال لیا گیا تھا۔ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے اصفہان میں نیوکلیئر سائٹ کونشانہ بنایا ہے، تاہم اسرائیلی حملے کے نتیجے میں کسی خطرناک مواد کا کوئی اخراج نہیں ہورہا۔اصفہان کے نائب گورنر نے صوبے پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کی ہیں۔ صوبائی اہلکار کا کہنا ہے کہ اصفہان پر اسرائیلی حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات