آزاد کشمیر، سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جا گری، 17 زخمی

اتوار 22 جون 2025 21:55

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء) آزاد کشمیر کے علاقے باغ سے گنگا چوٹی جانے والی سیاحوں کی گاڑی کو بیرپانی کے مقام پر حادثہ پیش آیا ہے جس میں 17 سیاح زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بیر پانی کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری،حادثے میں 17 سیاح زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق زخمی سیاحوں کا تعلق لاہور سے ہے، حادثہ گنگا چوٹی جاتے ہوئے پیش آیا۔