گرمی نے ستایا تو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نہر میں نہانے پہنچ گئے

اتوار 22 جون 2025 21:55

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء)گرمی نے ستایا تو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف موترہ نہر پہنچ گئے۔پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں خواجہ آصف نہر پر نہانے گئے تو ان کے ہمراہ انکے مقامی قریبی دوست بھی تھے،انہوں نے نہر میں چھلانگ لگائی تو دیگر دوستوں نے بھی چھلانگیں لگا دیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ 75سالہ وزیر دفاع خواجہ آصف تیراکی کے ماہر ہیں، موترہ نہر میں تیراکی کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔دوسری جانب واضح رہے ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں نہروں اور دریاں میں نہانے پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کر رکھی ہے۔