uپوپ لیو کا مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار

غ* انسانیت آج امن کے لیے پکار رہی ہے، اور ہم اس پکار کو نظرانداز نہیں کر سکتے

پیر 23 جون 2025 04:05

) ویٹی کن سٹی(آن لائن)عیسائی کمیونٹی کے چودھویں پوپ لیو نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی، خاص طور پر امریکا کی جانب سے ایران کے جوہری مقامات پر حملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دنیا کو جنگوں کے خاتمے کا پیغام دیا ہے۔ پوپ لیو نیویٹی کن میں ہفتہ وار ’اینجلس دعا‘ کے دوران اپنے خطاب میں کہاکہ انسانیت آج امن کے لیے پکار رہی ہے، اور ہم اس پکار کو نظرانداز نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مشرقِ وسطیٰ سے موصول ہونے والی خبریں نہایت تشویشناک ہیں، اور اب وقت آ چکا ہے کہ عالمی برادری سنجیدگی کے ساتھ اقدام کرے۔پوپ لیو نے واضح طور پر کہاکہ بین الاقوامی برادری کے ہر رکن پر اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ جنگ کے اس سانحے کو ختم کرے، اس سے پہلے کہ یہ انسانیت کو ایک ناقابلِ تلافی خلیج میں دھکیل دے۔انہوں نے امن، مکالمے اور مصالحت کو انسانیت کی بقا کا واحد راستہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ تمام اقوام اور مذاہب کو مشترکہ طور پر امن کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔