چین کی عالمی نگرانی میں موجود ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت

پیر 23 جون 2025 04:05

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین ایران اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی نگرانی میں موجود جوہری تنصیبات پر امریکا کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ امریکا کا یہ اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو مزید بڑھاتا ہے۔وزارت نے کہا کہ چین تمام فریقین، خاص طور پر اسرائیل پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر حملے بند کرے اور بات چیت و مذاکرات کا آغاز کرے۔