بھارتی وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، کشیدگی میں فوری کمی کی اپیل

پیر 23 جون 2025 04:05

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے خطے میں کشیدگی میں فوری کمی کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو امریکا کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بات کی ہے، ہم نے موجودہ صورتحال پر تفصیل سے گفتگو کی۔