Live Updates

امریکی جارحیت کے خلاف پوری قوت سے کھڑا ہونا ہمارا حق ہے، ایران

پیر 23 جون 2025 04:05

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)ایران کی وزارت خارجہ نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکا کے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو بین الاقوامی قانون کی سنگین اور بے مثال خلاف ورزی قرار دیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ امریکی جارحیت کے خلاف پوری قوت سے کھڑا ہونا ایران حق ہے۔

(جاری ہے)

نیم سرکاری خبر رساں ادارے کے ذریعے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا یہ نہ بھولے کہ یہ امریکا ہی تھا جس نے ایک سفارتی عمل کے دوران اسرائیل کی جارحانہ کارروائی کی حمایت کر کے سفارت کاری سے غداری کی، اور اب ایران کے خلاف ایک خطرناک جنگ کا آغاز کیا ہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات