نوشہرہ ، پولیس نے اغوا شدہ خاتون کو بازیاب کرالیا

پیر 23 جون 2025 04:05

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)نوشہرہ کی تحصیل پبی میں بہنوئی نے بیوہ سالی کو اغوا کر کے ان کو مختلف شہروں میں یرغمال بنائے رکھا ،اغوا شدہ خاتون کو پولیس نے بازیاب کرالیا ، نوشہرہ کی تحصیل پبی کی رہائشی خاتون اسما دختر جمال شاہ بیوہ سلیمان نے نوشہرہ پریس کلب میں فریادی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری ہمشیرہ اور بہنوئی کے مابین مسئلہ تھا اور میری ہمشیرہ ناراض ہوکر میکے آئی تھی تو میرا بہنوئی شاہسوار اپنے دیگر بامسلح ساتھیوں کے ہمراہ ہمارے گھر آیا اور دروازہ کھٹکھٹا رہا تھا ،گھر میں اکیلی ہونے کی وجہ سے میں نے دروازہ نہیں کھولا تو وہ ہمارے گھر کی دیوار پھلانگ کر ہمارے گھر میں گھس گیا اور مجھے ڈرانے دھمکانے کے لئے گھر کے اندر ہی ہوائی فائرنگ کرکے مجھ سے میرا موبائل فون اور میرے پاس نقدی چھین کر مجھے اغوا کی غرض سے اپنے ساتھ لے گیا اور چند دن مردان اور پھر پولیس گرفتاری کے ڈر سے ضلع دیر لے گیا جہاں پر وہ اپنے دوسرے ساتھی پولیس اہلکار واجد کی ایما پر مجھ سے یہ بیان دلوانا چاہتا تھا کہ میرا باپ مجھ پر ظلم کر رہا ہے اور میں اپنے بہنوئی شاہسوار کے ساتھ اپنی مرضی سے آئی ہوں جو میں دینا نہیں چاہتی کیونکہ میں ایک عزت دار بیوہ خاتون ہوں۔

(جاری ہے)

بیوہ خاتون نے آئی جی خیبرپختونخوا ،ریجنل پولیس آفیسر مردان ڈویژن ،ڈی پی او نوشہرہ سمیت اعلی عدلیہ اور دیگر حکومتی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ مجھے اپنے بہنوئی شاہسوار سے تحفظ فراہم کرکے انصاف دلائیں