امریکی بمباری سے افزودہ یورینیم محفوظ ہے، مشیر علی خامنہ ای

اب ایران پر حملے کے لیے استعمال ہونے والے امریکی اڈے جائز اہداف بن چکے ہیں،بیان

پیر 23 جون 2025 12:14

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مشیر علی اکبر ولایتی نے اتوار کو اعلان کیا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی بمباری کے بعد کھیل ختم نہیں ہوا،عرب ٹی وی کے مطابق پیر کو جاری ایک بیان میں انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکی حملوں کے باوجود ایرانی افزودہ یورینیم اب بھی موجود ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے خبردار کیا کہ ایران پر حملے کے لیے استعمال ہونے والے امریکی اڈے جائز اہداف بن چکے ہیں۔

ولایتی نے کہا کہ اس خطے یا اسلامی دنیا میں امریکہ یا اس کے اڈوں کے لیے اب کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے عالم اسلام کے دل پر حملہ کیا اور اسے ناقابل تلافی نتائج کی توقع کرنی چاہیے کیونکہ اسلامی جمہوریہ اپنے خلاف کسی قسم کی تذلیل یا جارحیت کو قبول نہیں کرتا۔