Live Updates

خواجہ سلمان رفیق کا سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازی خان کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لی ا

پیر 23 جون 2025 13:06

خواجہ سلمان رفیق کا سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازی خان کا سوموار کو دورہ کیا،اس موقع پر او پی ڈی، ایمرجنسی، میڈیسن سٹور، فارمیسی، آپریشن تھیٹرز و دیگر وارڈز میں طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ترجمان محکمہ صحت کےمطابق خواجہ سلمان رفیق نے پی آئی ٹی بی کو کیو مینجمنٹ سسٹم فعال کرنے کی ہدایت ، مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر رمضان سومرو بھی موجود تھے۔ وزیرصحت نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کےلئے کوشاں ہیں، ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے بجٹ میں صحت کے شعبے پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ مریضوں کےلئے آسانیاں پیدا کرنا اولین ترجیح ہے،عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات