نوجوان نسل کو مختلف برائیوں سے بچانے کیلئے کھیلوں کے گراؤنڈ آباد کرنے کی ضرورت ہے،متین احمد قریشی

پیر 23 جون 2025 13:44

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) نوجوان نسل کو مختلف برائیوں سے بچانے کیلئے کھیلوں کے گراؤنڈ آباد کرنے کی ضرورت ہے اور حکومت کو چاہیئے کہ وہ کسی بھی پرائیویٹ تعلیمی ادارے کو اس وقت تک تعلیمی ادارہ کھولنے کی اجازت نہ دے جب تک اس تعلیمی ادارے میں بچوں کیلئے کھیل کا گراؤنڈ مختص نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار راہنما پاکستان پیپلز پارٹی متین احمد قریشی نے کیا انہوں کہا کہ سپیشل بچوں کیلئے سپورٹس گالا جیسے پروگرام کرنے چاہئیں اس سے سپیشل بچوں کو اپنی محرومیوں کے احساس سے نجات ملے گی متین احمد قریشی نے کہا کہ سپیشل بچے پاکستان کا سرمایہ ہیں اور یہ صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں ہیں ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔