Live Updates

ایران جوابی کارروائی سے باز رہے، حملہ کیا تو بدترین غلطی ہوگی، مارکو روبیو کی دھمکی

ایران نے ٹرمپ کے ساتھ کھلینے کی کوشش کی نتیجہ انہوں نے دیکھ لیا، امریکی وزیر خارجہ

پیر 23 جون 2025 15:11

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)ایران پر حملے کے بعد امریکا کے رویے میں تبدیلی آ گئی۔ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ہم امن اور سفارتی طریقے سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، ہم تو کئی دنوں سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، یہ تو ایرانی تھے جو ہم سے کھیل رہے تھے، انہوں نے ٹرمپ کے ساتھ بھی کھلینے کی کوشش کی، انہوں نے دیکھ لیا کہ ان کے ساتھ کیا ہوا۔

میڈیارپورٹس کے م طابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کو جوہری توانائی کے پلانٹس چلانے کی اجازت دینے کے لیے تیار ہے، تاہم ایران کو اپنے ایندھن کی افزودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔مارکوروبیو نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے لیے جوہری توانائی کے حصول کا ایک راستہ موجود ہے اور امریکہ اس پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت کو جاگنا ہوگا اور یہ کہنا ہوگا ٹھیک ہے، اگر ہم واقعی اپنے ملک میں جوہری توانائی چاہتے ہیں تو اس کا ایک طریقہ ہے۔ یہ پیشکش ابھی بھی موجود ہے، ہم کل بھی ان سے بات کرنے کے لیے تیار تھے۔امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران کو ایک سادہ فیصلہ کرنا ہوگا، اگر ان کا مقصد جوہری رییکٹرز ہے تاکہ وہ بجلی پیدا کر سکیں تو دنیا کے کئی دوسرے ممالک ایسا کرتے ہیں اور انہیں اپنے یورینیم کی افزودگی کی ضرورت نہیں ہوتی۔مارکو روبیو نے یہ بھی کہا کہ ایران جوابی کارروائی سے باز رہے، حملہ کیا تو اب تک کی بدترین غلطی ہوگی۔ ایران میں حکومت کی تبدیلی امریکا کا مقصد نہیں ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات