ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کافی ہیں ، علی پرویز ملک

پیر 23 جون 2025 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کافی ہیں ۔خطے کی صورتحال کے تناظر میں پٹرولیم مصنوعات پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے صورتحال کے پیش نظر وزیر خزانہ کی قیادت میں پیٹرولیم مصنوعات کے جائزے کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

(جاری ہے)

علی پرویز ملک نے کہاکہ اس کمیٹی کا میں حصہ ہوں ، اوگرا چئیرمن، سیکٹری پیٹرولیم اور دیگر افسران بھی شامل ہیں، روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم سٹاک کا جائزہ لے کر ضروری ہدایات جاری کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزارت پیٹرولیم میں جائزہ اجلاس لیا ہے، ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کافی ہیں ۔علی پرویز ملک نے کہاکہ اوگرا ریفائنری اور آئل مارکٹنگ کمپنیوں کے سٹاک کی مانیٹرنگ کر رہا ہے، خدانہ خواستہ آبنائے ہرمز کی بندش کی صورت میں سپلائی مینیج کرنے کا جائزہ لیا گیا ہے۔ علی پرویز ملک نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین فعال رکھنے کی آخری حد تک کوشش کریں گے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم آنے والے دنوں میں خود بھی جائزہ اجلاس لیں گے۔