
بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ
منگل 24 جون 2025 02:50
(جاری ہے)
ورکرز کنونشن میں کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے، جس کا خمیازہ عوام خصوصاً بلوچ و پشتون طبقے کو بے روزگاری اور بدحالی کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چمن بارڈر کی بندش اور ایرانی تیل پر عائد پابندیوں نے ہزاروں مقامی افراد کو بے روزگار کر دیا ہے۔ یہ فیصلے عوام دشمن اور غیر دانشمندانہ ہیں جن کا مقصد علاقے کے وسائل کو محدود کر کے عوام کو محتاج بنانا ہے۔ تحصیل برشور میں مختلف قبائل کی زمینوں کی ناروا الاٹمنٹ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی اس معاملے کو بلوچستان اسمبلی میں بھرپور انداز میں اٹھائے گی۔مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ عوام کے منتخب نمائندوں کی راہ رکاوٹیں ڈالنے اور غیر منتخب عناصر کی عوامی معاملات میں مداخلت ختم کئے بغیر صوبے میں دیرپا امن ممکن نہیں۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے اس بیان پر افسوس کا اظہار کیا جس میں انہوں نے چمن تا کراچی قومی شاہراہ کو ایرانی تیل کی بچت سے تعمیر کردہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بیان عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے چینی درآمد کرنے کے حالیہ اعلان سے یہ واضح ہو چکا ہے کہ وہ خود زراعت کے شعبے کی تباہی میں شریک ہے۔ بارڈر بندش سے سالانہ دو ارب روپے کی بچت کے حکومتی دعوؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں کی بیرون ملک اربوں، کھربوں کی جائیدادیں نیلام کی جائیں تو یہ بچت کئی گنا بڑھ سکتی ہے۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی خلوص نیت اور ایمانداری سے تعلیم، صحت، زراعت اور ٹرانسپورٹ جیسے بنیادی شعبوں کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے غیر قانونی کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ آخر میں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کنونشن کے کامیاب انعقاد پر جماعت اسلامی پشین کے کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا۔مزید قومی خبریں
-
یہ وقت سیاست کا نہیں، وفاق اور صوبائی حکومت کو مل کر کام کرنا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
جشن آزادی پر ون ویلنگ ، ہوائی فائرنگ پرصوبہ بھر میں277 افراد گرفتار
-
صوبائی وزیرفیصل ایوب کھوکھر، ملک سیف الملوک کھوکھرکی عوامی اجتماع میں شرکت
-
داتا علی ہجویریؒ کی زندگی اہلِ ایمان کیلئے مینارہ نور ہے‘ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی
-
72 فیصد کمپنیاں سائبرسکیورٹی کے لیے ملٹی وینڈر سسٹم پر انحصار کرتی ہیں،تحقیق
-
چینی ٹیکسٹائل گروپ کیلئے اسلام آباد میں خصوصی اقتصادی زون کا افتتاح
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا بونیر میں بڑے پیمانے پر ہونیوالی اموات پر دلی رنج و غم کا اظہار
-
پاکستان نام نہاد " گریٹراسرائیل " کے ایجنڈے کے حوالے سے اسرائیلی بیانات کی مذمت کرتا ہے اورانہیں مسترد کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ
-
کراچی،ڈیفنس میں دو کم سن بچوں کو بے دردی سے قتل کرنے والی ماں کے دل دہلا دینے والے انکشافات
-
قصور ،پتنگ بازی سے شہری کو زخمی کرنیوالے 02 ملزمان سمیت 03 گرفتار،پولیس ترجمان قصور
-
ترقیاتی منصوبوں کی ٹائم لائن، تعمیراتی معیار کو ہر صورت مد نظر رکھا جائے‘مریم نواز شریف
-
موڈیز کی ریٹنگ اپ گریڈ سے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد میں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.