Live Updates

اسرائیل کا سیزفائر کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کی تردید، جنگ بندی ختم ہونے کا خدشہ

ایران کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر فوج کو تہران پر حملوں کے احکامات دے دیئے؛ اسرائیلی وزیر دفاع

Sajid Ali ساجد علی منگل 24 جون 2025 13:47

اسرائیل کا سیزفائر کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کی تردید، جنگ بندی ..
تل ابیب/تہران ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون 2025ء ) ایران اور اسرائیل کے درمیان محض چند ہی گھنٹوں بعد جنگ بندی ختم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کا وقت شروع ہونے کے بعد ایران کی جانب سے میزائل داغے جانے کا الزام سامنے آیا ہے، ترجمان اسرائیلی فوج نے کہا کہ ’ایران سے ایک میزائل داغا گیا جس کے بعد شمالی علاقوں میں سائرن بج اٹھے اور فوج نے اسرائیلی عوام کو اگلے نوٹس تک محفوظ مقام پر جانے کی ہدایات کردی‘۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ’ہمارا دفاعی نظام خطرے سے نمٹنے کے لیے فعال ہے، جنگ بندی آج صبح سے شروع ہو چکی ہے لیکن اسرائیلی فوج اب بھی الرٹ ہے کیوں کہ خطرہ بدستور موجود ہے اسی لیے عوامی حفاظتی پابندیوں میں ابھی تبدیلی نہیں کی گئی، اسرائیلی فضائیہ خطرات کو ختم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے‘۔

(جاری ہے)

اسی معاملے پر اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کا سخت مؤقف دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ’ایران کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر اسرائیلی فوج کو تہران پر حملوں کے احکامات دے دیئے ہیں، ایران سیز فائر کی خلاف ورزی کرے تو فوج کو پوری قوت سے جواب دینے کا کہہ دیا ہے، جنگ بندی کی خلاف ورزی پر تہران کے مرکز میں اہداف پر حملوں سے جواب دیں گے‘۔

دوسری طرف ایران نے اسرائیل کی جانب سے عائد کیے جانے والے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزام کی تردید کی گئی ہے، اس حوالے سے ایرانی میڈیا نے کہا کہ ’جنگ بندی کے بعد ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملے کی خبریں جھوٹی ہیں‘، جب کہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل پاکپور نے کہا کہ ’کامیابی اور فتح پر ملت ایران اور شہداء کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، اگر امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے ایران کے خلاف دوبارہ جارحیت کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب ملے گا‘۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات