کپواڑہ، قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 24 جون 2025 15:08

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عوامی مسائل کے حل میں بھارتی قابض انتظامیہ کی بے حسی اور کشمیریوں کو بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف کپواڑہ میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہندواڑہ کے علاقے کاچی واڑہ میں خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں مظاہرین نے کئی ماہ سے پانی کی عدم فراہمی پر قابض انتظامیہ کے خلاف احتجا ج کیا اورہندواڑہ-وادر روڈ بلاک کر دی۔

مظاہرین نے قابض حکام کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور ایک گھنٹے تک سڑک کو بلاک رکھا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے پانی کی عدم فراہمی کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔مظاہرے میں شامل ایک خاتون کا کہناتھاکہ قابض انتظامیہ کی بے حسی اور عوام دشمن پالیسیوں کے باعث وہ احتجاج کیلئے سڑکوں پرنکلنے پر مجبور ہیں۔بعد ازاں پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کردیا ۔