سیالکوٹ، موٹر سائیکل اور کیری وین کے تصادم کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہو گیا

منگل 24 جون 2025 16:34

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) سیالکوٹ میں موٹر سائیکل اور کیری وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق یہ حادثہ کنگرہ روڈ پر رسول پور بھلیاں کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کیری ڈبے کے ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری دی اور موقع سے فرار ہو گیا ،جس سے موٹر سائیکل سوار 16 سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد مزید علاج معالجے کے لیے علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا ہے۔