Live Updates

اٹک ،محرم الحرام کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان بھی مرتب کر لیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر

منگل 24 جون 2025 17:54

اٹک 24 جون (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان بھی مرتب کر لیا گیا ہے، جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے فوج کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایک سو دس ذاکرین شیعہ، سنی،دیوبندی، بریلوی مسلک سے تعلق رکھنے والے علماء و ذاکرین کی زبان بندی اور ضلع اٹک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع بھر میں 145 جلوسوں میں سے 28 کو حساس ترین قرار دے کر کیٹیگری“اے”، 25 کو کیٹیگری“بی”اور 92 کو کیٹیگری“سی”میں رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح 745 مجالس میں سے 181 مجالس کو کیٹیگری“اے”، 30 کو“بی”اور 544 کو“سی”میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں کل 754 مجالس منعقد ہوں گی جن میں 66 اٹک، 70 حسن ابدال، 173 فتح جنگ، 325 پنڈی گھیب اور 120 مجالس تحصیل جنڈ میں منعقد ہوں گی۔ اس کے علاوہ کل 145 ذوالجناح کے جلوس نکالے جائیں گے، جن میں سے 29 لائسنس یافتہ اور 116 روایتی جلوس ہوں گے۔راؤ عاطف رضا کے مطابق محرم کے دوران سیکیورٹی کے لیے 2500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے، جن میں 5 ڈی ایس پیز، 10 ایس ایچ اوز، 180 سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیز، 119 ہیڈ کانسٹیبلز، 1100 کانسٹیبلز، 20 لیڈی کانسٹیبلز، ایلیٹ فورس کے اہلکار اور 640 سے زائد رضاکار شامل ہوں گے۔

منتظمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مجالس اور جلوسوں کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ساتھ رضاکاروں کو تعینات کریں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ مذہبی انتہا پسندوں، اشتہاری ملزمان اور دیگر مشتبہ عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی تاکہ امن کو یقینی بنایا جا سکے۔\378
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات