Live Updates

روس کا اسرائیل ،ایران جنگ بندی کا خیرمقدم

جنگ بندی کے پائیدار ہونے پر کوئی حتمی نتیجہ اخذ کرنا مشکل ہے،وزیرخارجہ

منگل 24 جون 2025 17:56

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور روسی صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے م طابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ایک بیان میں کہا کہ مشرقِ وسطی میں جنگ بندی کے پائیدار ہونے پر کوئی حتمی نتیجہ اخذ کرنا مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ بندی پر قبل از وقت نتیجہ اخذ کرنا نہیں چاہتے۔ روسی صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں کے درمیان جنگ بندی ہوگئی ہے، تو اس کا خیرمقدم کرتے ہیں، امید ہے یہ جنگ بندی پائیدار ثابت ہوگی۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات