
مشرق وسطیٰ کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک بنانے کے خواہاں ہیں، قطری وزیراعظم
ایران نے امریکی اڈے پر حملہ کرکے قطرکی خودمختاری کو نقصان پہنچایا، ایرانی حملہ قطری خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، ایرانی پاسداران انقلاب کا حملہ خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، شیخ محمد بن عبد الرحمن بن جاسم آل ثانی ایرانی حملے پر قطر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، لبنان خطے میں امن کا خواہاں ہے، لبانی وزیراعظم کی بات چیت
منگل 24 جون 2025 17:56
(جاری ہے)
قطر کے وزیر اعظم نے امریکا اور ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جوہری مذاکرات کی میز پر واپس آئیں۔انہوں نے کہا کہ ہم امریکی اور ایرانی فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر جوہری مذاکرات کے حوالے سے بات چیت کی میز پر واپس آئیں اور سفارتی حل کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کریں۔
شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا کہ ہم ایران کے حملے کا بین الاقوامی قوانین کے تحت مناسب جواب دینیکا حق محفوظ رکھتے ہیں، ایران اور اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔شیخ محمد نے کہا کہ قطر نے ایران کے العدید پر حملے کا جواب دینے پر غور کیا، لیکن قطر ہمیشہ دانشمندی اور احتیاط سے کام لیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم جو پیغام دینا چاہتے ہیں وہ یہ ہے کہ قطر سب کو یہ ثابت کرنے میں کامیاب رہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین، اپنے وطن، اپنے عوام اور قطر میں رہنے والے تمام افراد کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ہم سب اس حملے کے دوران متحد کھڑے رہے۔شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ٹیلیفونک گفتگو میں افسوس کا اظہار کیا کہ امریکی حملوں کے جواب میں تہران کا ہدف قطر میں ایک فوجی اڈہ تھا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ایران خلیجی ممالک پر جارحیت نہیں کرے گا، بلکہ خلیج کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے کام کرے گا۔قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے العدید ایئربیس پر ایران کے میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک ناقابل قبول اقدام قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ریاستِ قطر پر حملہ ایک ناقابل قبول اقدام ہے، خاص طور پر اس وقت جب قطر صورتحال کو ٹھنڈا کرنے کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں کر رہا تھا، دوحہ کو اس اقدام سے حیرت ہوئی ہے، خاص طور پر ایسے ملک کی جانب سے جسے وہ ایک پڑوسی سمجھتا ہے۔انہوں نے قطری مسلح افواج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حملے کو ناکام بنایا اور ایران کی جانب سے داغے گئے ایک میزائل کے سوا تمام میزائلوں کو مار گرایا۔قطر کے وزیر اعظم نے کہا کہ قطر نے امریکی درخواست پر ایران سے رابطہ کیا تاکہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ قطر جنگ بندی کا خیرمقدم کرتا ہے تاہم اس میں ہونے والی مبینہ خلاف ورزیوں پر تشویش ہے، آج صبح جنگ بندی کت بعد جو خلاف ورزیاں دیکھی گئیں، وہ ناقابل قبول ہیں، اور ہم امید کرتے ہیں کہ جنگ بندی برقرار رہے گی اور سفارت کاری غالب آئے گی۔لبنانی وزیراعظم نواف سلام نے کہا کہ دوحہ اجلاس میں خطے کی صورتحال پر غور کیا گیا، ایرانی حملے پر قطر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، لبنان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔نواف سلام نے کہا کہ ہمیں اسرائیل اور ایران کی جنگ میں گھسیٹا جارہا تھا، لیکن کسی طرح ہم خود کو اس جنگ سے بچانے میں کامیاب رہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شارجہ فٹبال کلب اور جنرل ٹیک کا اسٹریٹیجک شراکت داری کا اعلان
-
امریکی قرضے 370 کھرب ڈالر سے تجاوز کرگئے
-
برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ نے تعلیمی میدان میں دنیا بھر کے بچوں کو پیچھے چھوڑ دیا
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحافیوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت دیئے جانے کی حمایت
-
آرامکو کا جعفورہ گیس پروسیسنگ پلانٹس کے حوالے سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے کنسورشیم کے ساتھ 11 ارب ڈالر کا لیز اینڈ لیز بیک معاہدہ
-
کویت میں زہریلی شراب پینے سے متعدد غیر ملکی جاں بحق
-
انٹرویو میں متنازع دعوی،میلانیا ٹرمپ کی ہنٹر بائیڈن پر مقدمہ کرنے کی دھمکی
-
بہار، راہول گاندھی کی ووٹرفہرست کے ’’7 مردہ افراد ‘‘ کے ساتھ چائے نوشی
-
ورک فرام ہوم کرنے والوں کے لیے دنیا کے 10 بہترین ممالک کی فہرست جاری
-
ٹرمپ کی بڑی کامیابی،وفاقی اپیل کورٹ نے غیر ملکی امداد کی معطلی کے خلاف حکم امتناع ختم کر دیا
-
اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوب گئیں، 26 افراد ہلاک
-
ٹرمپ نے پیوٹن اور یوکرینی صدر کی براہ راست ملاقات کروانے کا ارادہ ظاہر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.