حکومتی رٹ قائم کرنے کیلئے ملازمین پر لاٹھی چارج کیاگیا، وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی کااسمبلی میں اظہار خیال

منگل 24 جون 2025 18:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے کہاہے کہ حکومتی رٹ قائم کرنے کیلئے ملازمین پر لاٹھی چارج کیاگیا، ملازمین کو ایک بارپھر مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں ،بس میں جل جانے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل رکن اسمبلی وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ سرکاری ملازمین کے مطالبات تسلیم کئے جائیں ،ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں ۔وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہاکہ حکومت کی رٹ قائم رکھنے کے ملازمین پر لاٹھی کیاگیا،ہمیں معلوم ہے کہ مہنگائی زیادہ ہے ، ملازمین اسمبلی اجلاس میں خلل ڈالناچاہتے تھے ، دفعہ 144 نافذہے، کسی کو احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔بعدازاں بلوچستان اسمبلی کااجلاس 25جون 11 بجے تک ملتوی کردیاگیا۔