خیبر پختونخوا میں موسم گرم اور جزوی ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات

منگل 24 جون 2025 22:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء) خیبر پختونخوا میں موسم گرم اور جزوی ابرآلود رہے گا ، صوبے کے میدانی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دیر ، سوات، بونیر، مالاکنڈ ، باجوڑ میں بارش کا امکان ہے، شانگلہ ، کوہستان ، تورغر ، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، ہری پور، کرم ، خیبر ، اورکزئی میں بھی بارش ہو گی ، پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے کا امکان ہے،پشاورمیں ہوا میں نمی کا تناسب 46 فیصد ریکارڈ۔