Live Updates

بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کے مختلف رہنماؤں کی ملاقات ، کامیابی سفارتکاری پر مبارکبا د دی

منگل 24 جون 2025 22:28

بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کے مختلف رہنماؤں کی ملاقات ، کامیابی سفارتکاری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی، اراکین سینیٹ اور پارٹی عہدیداران نے ملاقات کی جس میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والی پی پی پی قیادت نے ان کے امریکا، برطانیہ اور یورپ کے کامیاب سفارتی دورے کی مبارک باد دی۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی رہنماؤں کے درمیان زرداری ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی رہنماؤں کے درمیان بجٹ سے متعلق صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی۔بلاول بھٹو زرداری سے نیر بخاری، ہمایون خان، شیری رحمان، ندیم افضل چن، راجہ پرویز اشرف اور محمد علی شاہ باچہ نے ملاقات کی۔بلاول بھٹو زرداری سے شجاع خان، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور، مرتضی ستی، امتیاز صفدر وڑائچ، راجہ خرم پرویز، تسنیم قریشی، فرزند وزیر ویگر نے بھی ملاقات کی
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات