Live Updates

تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر سرکاری ملازمین پر تشدد قابل مذمت ہے ،ایچ ڈی پی

منگل 24 جون 2025 20:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں مسلط صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے سرکاری ملازمین پر احتجاج کے دوران بدترین لاٹھی چارج و تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین جو اپنی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کا مطالبہ کررہے ہیں ان پر جبر و تشدد کرکے مسلط صوبائی حکومت ثابت کررہی ہے کہ وہ کسی صورت منتخب عوامی حکومت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں کہا گیا بجٹ سے قبل گرینڈ ملازمین اتحاد کی قیادت سے مذاکرات کرکے انھیں یقین دہانیاں کرائی گئی تھی کہ ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کے طرز پر اضافہ کیا جائے گا مگر مسلط صوبائی حکومت نے یہاں پر بھی دغا سے کام لیکر ملازمین کے احتجاج کو وقتی طور پر ختم کراکر انکے ساتھ ہاتھ کرگیا۰ بیان میں کہا گیا بلوچستان کے ملازمین پہلے ہی کم تنخواہوں و مراعات کی وجہ سے سخت مشکل حالات کا سامنا کرنے پر مجبور ہے ایسے میں انھیں مزید مشکلات کی طرف دھکیلنا کسی طرح کی دانشمندی نہیں۰ بیان میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمین پر تشدد کے دوران کئی صحافی بھی زد میں آگئے ہیں جن پر تشدد کرکے انھیں شدید زخمی کیا گیا ہے اور احتجاج کرنے والے ملازمین کی قیادت کو گرفتار بھی کیا گیا جو انتہائی قابل مذمت عمل ہے بیان میں گرفتار ملازمین کی فوری رہائی اور ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کے طرز پر معقول اضافے کا مطالبہ کیا گیا۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات