
خواتین کی سیاسی شمولیت پر "بول اٹھو" مہم کے تحت قاسم آباد میں اہم تقریب، آئینی کردار اور قیادت پر زور
منگل 24 جون 2025 21:30
(جاری ہے)
مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ الیکشن کمشنر، مقامی حکومت کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر صدف، اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی نمائندہ غفرانہ نے خواتین کی سیاسی شمولیت، آئینی حقوق اور انسانی وقار سے متعلق تفصیلی روشنی ڈالی۔
چیئرمین ٹاؤن قاسم آباد عبدالغفور درس نے اپنے خطاب میں اس مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کی سیاسی شمولیت وقت کی اہم ضرورت ہے، اور 'بول اٹھو' جیسے پلیٹ فارمز اس حوالے سے قابلِ تحسین خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو الیکشن لڑنے اور قیادت کرنے کا پورا حق حاصل ہے، اور ہمیں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قیادت سے سبق لینا چاہیے، جنہوں نے ایشیا بھر کی خواتین کے لیے نئی راہیں کھولیں۔ تقریب میں انٹرایکٹو سرگرمیوں، اظہارِ رائے کی مشقوں، اور گروپ مکالمات کے ذریعے شرکاء میں خود اعتمادی اور قیادت کے رجحانات کو اجاگر کیا گیا۔ شرکت کرنے والی خواتین کو گلاب کے پھول اور حوصلہ افزا اقتباسات پیش کیے گئے، جو ان کی خدمات اور سیاسی کردار کا اعتراف تھا۔ اس موقع پر مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی تقریبات کا تسلسل بہت ضروری ہے تاکہ خواتین کو ان کے آئینی کردار سے نہ صرف روشناس کرایا جا سکے بلکہ انہیں قیادت کے لیے تیار بھی کیا جائے۔ تقریب کے اختتام پر شِرکت گاہ اور اس کے مقامی شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا گیا، اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ خواتین کی باوقار، بااختیار اور مساوی سیاسی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔مزید قومی خبریں
-
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں مسلسل تنزلی
-
پاکپتن ڈسٹرکٹ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں ایک ہفتے میں 20بچے جاں بحق
-
گوجرانوالہ ، بھتیجے نے کلہاڑی سے چچی کو قتل اورچچا کو زخمی کردیا
-
کامران ٹیسوری نے قائم مقام گورنر کے اختیارات کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
-
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی پاکستان میں تعینات اقوام متحدہ کے عالمی ادراہ خوراک و زراعت کی نمائندہ فلورنس رولے سے ملاقات
-
پنجاب بھرمیں 1319ٹریفک حادثات، 17افراد جاں بحق ،1572زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ایف بی آرمیں فیلڈ افسران کی قلت، پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن پرآنے والے آٹھ افسران کو بلا لیا
-
رحیم یارخان، گھریلوناچاقی‘ جھگڑوں‘بیروزگاری سے دلبرداشتہ خاتون سمیت تین افراد نے زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی
-
پنجاب بھر میں 1319 ٹریفک حادثات میں 17 افراد جاں بحق، 1572 زخمی
-
میڈیا عوام کے حق معلومات کا محافظ اور شفاف جمہوریت کی ضمانت ہے،سید یوسف رضا گیلانی
-
سپیکر قومی اسمبلی کی خصوصی کوششوں سے قومی اسمبلی و سینیٹ کے ملازمین کیلئے پارلیمنٹ ہائوس میں قائم االائیڈ بینک کے ساتھ آسان شرائط پر قرض سکیم کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
-
لاہور، 45 ہزار روپے کی جعلی ڈکیتی کا ڈراپ سین، ملزم دھرا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.