پنجاب بھرمیں 1368ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق،1631زخمی

منگل 24 جون 2025 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) پنجاب بھرمیں 1368ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق1631زخمی ہوئے . ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1368ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 725افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ترجمان کے مطابق906معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ۔

حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکل کی ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 913ڈرائیوز،56کم عمرڈرائیور،583مسافراور148پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ250ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت320متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان 91حادثات میں 103متاثرین کے ساتھ دوسر ے،فیصل آباد 88حادثات میں 103متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل1644متاثرین میں 1323مرد اور321خواتین شامل ہیں۔ان حادثات میں 1307موٹرسائیکل،87آٹورکشے،140کاریں،34وین،08مسافر بسیں،40ٹرک اور122دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔