
ایسی کوئی تبدیلی نہیں چاہتے جس سے افراتفری پیدا ہو، ایران میں رجیم چینج پر ٹرمپ نے یوٹرن لے لیا
میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتا، میں چاہتا ہوں کہ سب کچھ جلد از جلد معمول پر آ جائے،حکومتوں کی تبدیلی سے ہمیشہ انتشار پیدا ہوتا ہے، دیکھتے ہیں کہ معاملات کیسے آگے بڑھتے ہیں،امریکی صدر کی صحافیوں سے گفتگو
فیصل علوی
بدھ 25 جون 2025
11:09

(جاری ہے)
صدر ٹرمپ نے ایرانی عوام کے بارے میں مثبت رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’ایرانی بہت اچھے تاجر ہیں وہ اپنے ملک کی تعمیر کریں۔
وہ نیوکلیئر بم بنا سکتے تھے مگر میں چاہتا ہوں کہ وہ امن کی طرف آئیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا اعلان اب کوئی پیچھے نہیں ہٹے گا۔امریکی صدر ٹرمپ کے مؤقف میں اس تبدیلی پر ان کے حامیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ دائیں بازو کے میڈیا شخصیات جیسے چارلی کرک نے سوشل میڈیا پر صدر کو ”امن کا صدر“ قرار دیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا تھا کہ ایران اسرائیل دونوں سے خوش نہیں ہوں، دونوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، مجھے یہ پسندنہیں آیاکہ اسرائیل نے جنگ بندی پر رضامندی کے فوراً بعد حملے کئے،نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل دی ہیگ ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہاتھا کہ اسرائیل ابھی اپنے پائلٹس واپس بلاؤ،بم نہ گرانا،اگر ایسا کیا تو یہ جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوگی۔امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل اور ایران دونوں نے اس جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی جس کا اعلان انہوں نے چند گھنٹے قبل کیا تھا اور وہ اس پر دونوں ممالک سے ناخوش ہیں۔ خاص طور پر اسرائیل سے جس نے معاہدے پر رضامندی کے فوراً بعد ''حملے شروع کر دئیے تھے۔ ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا تھاکہ ایران کی جوہری صلاحیتیں اب ختم ہو چکی ہیں۔ایران کبھی بھی اپنا جوہری پروگرام دوبارہ نہیں بنائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور ایران، دونوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا اور اسرائیل پر شدید برہمی کا اظہار بھی کیا۔امریکی صدر کاکہنا تھا کہ میں ایران سے بھی خوش نہیں ہوں لیکن اسرائیل سے شدید ناراض ہوں۔امریکی صدر نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر ہرگز بم مت گرانا، اگر ایسا کیا تو یہ جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی ہوگی، ابھی اپنے پائلٹس کو واپس بلاؤ۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان نے جرمنی منتقلی کے منتظر افغان شہریوں کو حراست میں لے لیا
-
راولپنڈی: خاوند کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق، خاموشی سے تدفین کی کوشش ناکام بنا دی گئی
-
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارش اور گلیشیئر پھٹنے سے تباہی، 17 افراد جاں بحق
-
امریکی گلوکار مکی میڈن کی اہلیہ شادی کے 3 ماہ بعد ہی طلاق کیلئے عدالت پہنچ گئیں
-
پاکستان میں اکثر چینی کا بحران کیوں پیدا ہو جاتا ہے؟
-
ٹرمپ پیوٹن مذاکرات کی ناکامی پر بھارت پر مزید ٹیرف لگے گا، امریکی وزیر خزانہ
-
روسی صدر پیوٹن کے ساتھ اہم ڈیل کیلیے تیار ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
-
غیرمناسب سیاست کا سب سے بڑا نقصان قوم کو ہوا، نائب وزیراعظم
-
باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلاؤڈ برسٹ سے 8 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ
-
جنسی زیادتی کا بطور دہشت گردی اور جنگی ہتھیار کے استعمال میں اضافہ، رپورٹ
-
شام: حالیہ فرقہ وارانہ تصادم ممکنہ جنگی جرائم، یو این تحقیقاتی کمیشن
-
غزہ: امداد کی ترسیل پر اسرائیلی رکاوٹیں جاری، بھوک سے 235 افراد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.