قصور ،ریسکیو1122 کے زیرِ اہتمام ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقوں کا انعقاد

بدھ 25 جون 2025 13:45

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) ریسکیو1122 قصور کے زیرِ اہتمام ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا ۔سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر اور پروانشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر جناب عمران علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ڈاکٹر نئیر عالم خان نے رسکیو 1122 کی سیلاب سے متعلق تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ دیگر ضلعی اداروں نے اپنے اپنے کیمپ انسٹال کیے مہمانانِ خصوصی نے تمام اداروں کے کیمپوں کا فرداً فرداً دورہ کیا ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیم کے چاق چوبند دستے نے معزز مہمانوں کو سلامی پیش کی اور پانی میں ڈوبتے شخص کو بچانے کی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا جسے دیکھ کر مہمانانِ خصوصی نے ریسکیو ٹیم کی مہارت اور قابلیت کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر جناب عمران علی نے ریسکیو سکاؤٹس ٹیم سے ملاقات کی اور ان کے کام کرنے کے جذبے کو سراہا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر ڈاکٹر نئیر عالم خان کا کہنا تھا کہ ان مشقوں کا مقصد سیلاب کے دوران استعمال ہونے والے آلات اور اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کا جائزہ لینا تھا تاکہ برسات کے موسم میں سیلابی صورتحال سے مربوط طریقے سے نمٹا جا سکے۔ واضح رہے کہ ہر سال برسات کے موسم میں بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا جاتا ہے جس سے دریا سے ملحقہ سینکڑوں ایکڑ فضلیں اور درجنوں دیہات زیر آب آ جاتے ہیں ریسکیو 1122 سیلاب سے نمٹنے میں ہراول دستے کا کردار ادا کرتا ہے۔\378