
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے ساتھ پاک ۔یواے ای مشترکہ وزارتی کمیشن کے 12 ویں اجلاس کی صدارت کی، متعدد شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر اتفاق
بدھ 25 جون 2025 14:32

(جاری ہے)
دونوں اطراف نے ادارہ جاتی میکانزم کو بڑھانے اور بین وزارتی رابطہ کاری کو فروغ دینے پر زور دیا۔
باہمی افہام و تفہیم اور بھائی چارے کی فضا میں منعقد ہونے والے اجلاس میں علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اطراف نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ فالو اپ کارروائیوں کے لیے طریقہ کار کے فریم ورک کے پروٹوکول،، سیکٹرل ورکنگ گروپس کے ذریعے کوآرڈینیشن اور باہمی دوروں کے لیے سہولت پر بھی دستخط کیے گئے۔ سیشن کے پروٹوکول کے علاوہ "انٹری ویزا کے تقاضوں کے باہمی استثنیٰ" اور "سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ ٹاسک فورس کے قیام" کے ساتھ ساتھ "مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل اکانومی" کے معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔ فریقین نے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستان میں جے ایم سی کا 13 واں اجلاس باہمی طور پر طے شدہ تاریخوں پر منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔ بیان کے مطابق جے ایم سی سیشن کا کامیاب انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے اور کثیر جہتی تعلقات اور ایک متحرک اور ترقی پسند شراکت داری کے لیے ان کے مشترکہ وڑن کی نشاندہی کرتا ہے۔\932مزید اہم خبریں
-
مراکش میں 'جین زیڈ‘ کے مظاہروں کے دوران گرفتاریاں
-
کوئٹہ دھماکہ؛ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک، 2 ایف سی جوان زخمی
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زون اتھارٹی پنجاب کا اجلاس، 8 نکاتی ایجنڈے پر غور
-
افغانستان: طالبان نے غیر معینہ مدت کے لیے انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی
-
خواجہ آصف کا افغانستان سے متعلق بیان غیرذمہ دارانہ ہے‘جے یو آئی ( س)
-
کوئٹہ میں ایف سی وردی میں دہشتگردوں کا خودکش دھماکہ، 6 افراد جاں بحق، کئی زخمی
-
رجب بٹ پر ہم جنس پرستی اور قریبی دوستوں سے ناجائز تعلقات کا الزام، ویڈیو جاری کرنے کی دھمکی
-
انسٹا گرام اور فیس بک صارفین کو اب فیس ادا کرنی پڑے گی
-
پاکستان و سعودی عرب سمیت 8 مسلم ممالک کا ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت کا اعلان
-
وزیرخزانہ محمداورنگزیب سے آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی ملاقات
-
ٹرمپ کے 20 نکاتی جنگ بندی و امن منصوبے کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
سپریم کورٹ نے اپیل منظور کرلی، جسٹس جہانگیری کو کام سے روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.