انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قانی زندہ نکلے

بدھ 25 جون 2025 22:10

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قانی زندہ ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اب کئی ویڈیوز میں جنرل اسماعیل قانی کو تہران میں ہونے والے فتح کے جشن میں دیکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تہران میں ہونے والے جشن میں اسماعیل قانی کا لوگوں نے پرجوش استقبال کیا۔امریکی جریدے نے دعوی کیا تھا کہ 13 جون کے اسرائیلی حملوں میں اسماعیل قانی شہید ہو گئے ہیں۔