قتل کیس میں پھانسی کی سزا پانے والا مجرم لاہور ہائیکورٹ سے بری

بدھ 25 جون 2025 22:39

قتل کیس میں پھانسی کی سزا پانے والا مجرم لاہور ہائیکورٹ سے بری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے خفیہ شادی کی رنجش کی بناء پر قتل کیس میں پھانسی کی سزا پانے والا مجرم کو بری کر دیا ،مقدمہ کے ساڑھے 4سال بعد سزائے موت کا قیدی بری ہوگیا۔

(جاری ہے)

جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مجرم کی اپیل پر سماعت کی،سزائے موت کے قیدی کی جانب سے رائے بشیر احمد سمیت دیگر وکلا پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ،تھانہ صدر عارف والا نے شہری صفدر علی کے قتل کا مقدمہ درج کیا ، وجہ عناد اور گواہوں کی موقع پر موجودگی ثابت نہیں ہوتی ، ٹھوس شواہد نہ ہونے کے باوجود ٹرائل کورٹ نے ملزم مدثر کو سزائے موت کا حکم سنایا ، ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل کی مخالفت کی گئی ، سرکاری وکیل نے بتایا کہ پولیس تفتیش ، گواہوں کے بیانات اور میڈیکل رپورٹ کے مطابق مجرم قصور وار ہے،مدعی اور سرکاری وکیل مجرم کی بریت اپیل کی مخالفت کے باوجود عدالت کو مطمئن نہ کرسکے،،دو رکنی بینچ نے چشم دید گواہوں کی موقع پر موجودگی اور وجہ عناد ثابت نہ ہونے پر مجرم کو بری کردیا۔