
منشیات کا غلط استعمال اوراس کی غیر قانونی ترسیل ایک عالمی چیلنج ہے ، صدرمملکت
بدھ 25 جون 2025 22:44

(جاری ہے)
پاکستان اس لعنت کے خاتمے کے لیے پٴْرعزم اقدامات کر رہا ہے اور تمام بین الاقوامی و کثیرالملکی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔منشیات اور غیر قانونی نشہ آور اشیائ نہ صرف عوامی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہیں بلکہ ہماری نوجوان نسل کے مستقبل کو بھی داؤ پر لگا دیتی ہیں۔
حکومتِ پاکستان منشیات کے خاتمے کے لیے پٴْرعزم ہے۔ وزارت داخلہ اور انسدادِ منشیات کے تحت کام کرنے والی انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے اس سلسلے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشرے بالخصوص نوجوانوں میں منشیات کے نقصانات سے متعلق شعور اجاگر کرنے اور ان کی تعلیم و تربیت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ہم ایک محفوظ اور صحت مند معاشرہ قائم کر سکیں۔ ایک ہمہ گیر حکمت عملی کے تحت بچاؤ، تعلیم، علاج اور مؤثر قانون نافذ کرنے جیسے اقدامات کے ذریعے ہم منشیات سے پاک پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ہم سمجھتے ہیں کہ بچاؤ کا آغاز گھر، اسکول اور کمیونٹی سے ہوتا ہے۔ منشیات کے شکار افراد کے لیے دوبارہ بحالی کی سہولیات تک رسائی بھی اتنی ہی ضروری ہے۔ منشیات کے خاتمے کے لیے سرکاری اداروں، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور بین الاقوامی شراکت داروں کے مابین تعاون نہایت اہم ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اس دن کے موقع پر، میں اٴْن بہادر سپاہیوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس مقدس مشن میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی قربانی پاکستان کے اس عزم کی علامت ہے کہ ہم منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔میں تمام شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ منشیات کے خاتمے کے لیے قومی کوششوں کا حصہ بنیں اور ایک صحت مند و محفوظ پاکستان کی تعمیر میں کردار ادا کریں۔ ہم اپنے اداروں اور بحالی مراکز کو مزید مضبوط بنائیں گے اور تعلیم و آگاہی میں سرمایہ کاری جاری رکھیں گے۔ آئیں، ہم سب مل کر اپنی آنے والی نسلوں کو منشیات کے اثرات سے محفوظ مستقبل دیں اور ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیں جہاں ہر فرد نشہ سے پاک زندگی گزار سکے۔مزید اہم خبریں
-
حکومت نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کر دی
-
اتنی کمزور انگلیاں ہماری بھی نہیں کہ مریم نواز کے ہاتھ میں توڑنے کیلئے دے دیں گے
-
مہنگائی کی شرح ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
مودی کی زبان نہ بولیں، اپنے چاچو کی حکومت ختم کرنی ہے کیا؟
-
یو این چیف کی برطانیہ میں یہودی عبادت گاہ پر دہشتگرد حملے کی کڑی مذمت
-
صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف مولانا فضل الرحمان کا جمعہ کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان
-
الیکشن میں شکایات ہوتی ہیں لیکن پیپلزپارٹی پارلیمانی عمل کوچلنے دینا چاہتی ہے
-
بیشترعالمی پرانی کمپنیاں پاکستان چھوڑ چکی، اسٹاک مارکیٹ میں بھی دلچسپی کم ہو رہی ہے
-
پالیسی سازی میں معمر افراد کی آراء مدنظر رکھنا ضروری، گوتیرش
-
جنرل اسمبلی: سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی قرارداد ویٹو ہونے کا جائزہ
-
ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے اضافے کے بعد 2500 روپے سستا ہوگیا
-
خیبرپختونخوا میں 7 اکتوبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.