اسرائیل اور ایران کے درمیان پائیدار اور موثر جنگ بندی کی امید رکھتے ہیں، چینی وزارت خارجہ

بدھ 25 جون 2025 21:00

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نےکہا کہ چین مشرق وسطیٰ میں ہونے والی پیش رفت کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے اور خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے ایک پائیدار اور موثر جنگ بندی کی امید رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بدھ کو اپنی معمول کی بریفنگ کے دوران کہا کہ "چین مشرق وسطیٰ میں ہونے والی پیش رفت کو قریب سے دیکھ رہا ہے۔

ہمیں ایک دیرپا اور موثر جنگ بندی دیکھنے کی امید ہے اور وہ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے کام کرے گا،"جب ان سے پو چھا گیا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بارے میں چین کا کیا مؤقف ہے اور چین ایران کے ساتھ کس طرح کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ خطے کو دوبارہ جنگ کی طرف پھسلنے سے روکا جا سکے۔