Live Updates

{بدین،بارشوں سے نمٹنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے

ق* محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق جلد ہی بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، قدرتی آبی گزرگاہوں پر موجود تمام رکاوٹیں ہٹائی جائیں اور تمام نالوں کی صفائی مکمل کر کے ڈپٹی کمشنر آفس بدین کو رپورٹ پیش کی جائے

بدھ 25 جون 2025 21:00

ٰبدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2025ء) بارشوں سے نمٹنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق جلد ہی بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ قدرتی آبی گزرگاہوں پر موجود تمام رکاوٹیں ہٹائی جائیں اور تمام نالوں کی صفائی مکمل کر کے ڈپٹی کمشنر آفس بدین کو رپورٹ پیش کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی نے دربار ہال بدین میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے ضلع بدین کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیارکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں پانی کی قدرتی گزرگاہوں اور نالوں کی صفائی کا جائزہ لینے کے لیے دورے کریں۔

میونسپل اور ٹاؤن کمیٹیوں میں صفائی کی مشینری اور واٹر پمپوں کی جانچ کریں، تمام مشینیں ورکنگ کنڈیشن میں ہونی چاہییں تاکہ بارشوں کے بعد شہروں سے پانی نکالا جا سکے، شہر کو صاف ستھرا رکھا جا سکے اور شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچایا جا سکے اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل اور ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی جام علی اصغر ہالیپوتہ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بارشوں کے دوران کوئی بھی افسر اپنا موبائل فون بند نہ کرے، تمام محکمے باہمی روابط میں رہیں۔ مون سون کے دنوں میں کسی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نور اللہ کو ہدایت کی کہ ضلع کی تمام یونین کونسلوں میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے مشینیں تیار رکھی جائیں اجلاس میں محکمہ صحت، لائیو اسٹاک، آبپاشی اور لوکل گورنمنٹ سمیت تمام محکموں کی جانب سے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ مون سون کے حوالے سے پیشگی کنٹیجنسی پلان مکمل تیار ہے۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انجم علی سومرو، چیئرمین میونسپل کمیٹی بدین پیر محمد صالح قریشی، چیئرمین میونسپل کمیٹی ماتلی حاجی رضوان احمد قائم خانی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایگریکلچر امتیاز علی بھٹو، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالغفار کھوسہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری احمد خان زئنور، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری الطاف حسین میمن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو بھگوان داس، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر دودو چانڈیو، ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو وسیم احمد کورائی، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل اشوک کمار، انفارم?شن آف?سر عرفان علی جونیجو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوائرمنٹ عبدالسلام سموں، ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، میونسپل اور ٹاؤن افسران سمیت متعلقہ محکموں کے افسران اور این جی اوز کے نمائندے بھی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات