ش*نوشہرہ آضاخیل کے علاقہ پیرپیائی میں بارگین مالک اندھے قتل کیس کا معمہ حل

ق*کہانی تنازعہ رقم کا شاخسانہ نکلا،02ملزمان گرفتار،الہ قتل برامد،مذید تفتیش جاری

بدھ 25 جون 2025 21:00

,نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2025ء)نوشہرہ آضاخیل کے علاقہ پیرپیائی میں بارگین مالک اندھے قتل کیس کا معمہ حل،کہانی تنازعہ رقم کا شاخسانہ نکلا،02ملزمان گرفتار،الہ قتل برامد،مذید تفتیش جاری۔تفصیلات کے مطابق۔

(جاری ہے)

مورخہ 20,06,2025کو مسمی بخت شیر ولد شیر علی خان ساکن پیرپیائی نے پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ پیرپیائی سٹاپ پر میرے بیٹے کا موٹر سائیکل بارگین ہے،کام سے گھر واپس نہیں آیا پتہ چلا کہ کسی نامعلوم ملزم/ملزمان نے قتل کیا ہوا ہے ہماری کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ہے،نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ 380مورخہ 20,06,2025جرم 302تھانہ اضاخیل درج کیاگیا۔

اسی دوران مقتول کے والد نے بعدالت تنویر عثمان سنئیر سول جج/جوڈیشنل مجسٹریٹ اپنا بیان زیر دفعہ 164ض،ف اپنا بیان قلمبند کرواتے ہوئے باقاعدہ ملزمان فیضان ولد رفیق محلہ بابر پیرپائی،باسط ولد اکبر علی ساکن عثمان آباد پیرپائی کے خلاف دعویداری کی،کہ میرے بیٹے کو رقم کے لین دین پر قتل کیاگیا ہے،تفتیشی ٹیم نے فوری طور پر چھاپہ لگاکر دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے نشاندھی پر آلہ قتل برآمد کرلیا،۔مذید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :