کیش ایوارڈز تقریب: ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے انعام، ٹریننگ کیلئے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی

غ*خواہش ہے اولمپک گیمز میں پاکستانی دستہ سو سے زائد ارکان پرہو، رانا ثنا اللہ

بدھ 25 جون 2025 21:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2025ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام کھلاڑیوں کو کیش ایوارڈز دینے کی تقریب، ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پرارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے کا انعام سمیت ٹریننگ کیلئے ایتھلیٹکس فیڈریشن کو ایک کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی ۔ کیش ایوارڈز دینے کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنائ اللہ تھے ، وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی، ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ،اولمپک چیمپین ارشد ندیم، ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ، ٹینس اسٹار اعصام الحق نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت میڈلز لینے والے ایتھلیٹس میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے،چاہتے ہیں کہ نوجوان نسل پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں، حکومتی سطح پر ارشد ندیم کیساتھ جو کمٹمنٹ کی وہ پوری کی، کھیلوں کے حوالے سے ایک کلچرل متعارف کروانا ہوگا، سسٹم کو بہتر کرنے کیلئیاقدامات کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

خواہش ہیکہ اولمپک گیمز میں پاکستانی دستہ سو سے زائد ارکان پر مشتمل ہو، حکومتی سطح پر جو کمی ہے اسے پورا کرینگے۔

تقریب میں انٹرنیشنل ایونٹس میں میڈلز جیتے پر پرارشد ندیم، سپیشل اولمپک سمیت دیگر کھلاڑیوں میں 82لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کئے گئے جبکہ کوچ سلمان بٹ کو چھ لاکھ روپے انعام دیا گیا۔تقریب میں الپا?ن کلب آف پاکستان کو21لاکھ، باڈی بلڈنگ فیڈریشن کو25لاکھ، ہینڈ بال ، والی بال اور اسکواش فیڈریشن کو 50، 50لاکھ، جوڈو کو دس لاکھ، جوجسٹسو کو 20لاکھ، کراٹے کو 30لاکھ، ریسلنگ اور کبڈی فیڈریشن کو 30 ،30لاکھ، نیشنل را?فل ایسوسی ایشن کو 70لاکھ، رگبی یونین کو 11لاکھ، ونٹر سپورٹس فیڈریشن کو 20لاکھ، ووشو، سیلنگ فیڈریشن کو دس، دس لاکھ،ٹیبل ٹینس کو 22لاکھ، تا?یکوانڈو اور ٹینس فیڈریشن کو گیارہ، گیارہ لاکھ گرانٹ دی گئی ۔