ژ* ملک بھر میں سب سے زیادہ تنخواہ اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز لیتے ہیں

راکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 4 لاکھ 85 ہزار روپے ہے اس کے بعد اراکین گلگت بلتستان 4 لاکھ 65 ہزار روپے ہے ، دستاویزات

بدھ 25 جون 2025 21:30

ی* اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2025ء) ملک بھر میں سب سے زیادہ تنخواہ اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کی ہے، اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کی ماہانہ تنخواہ 7 لاکھ 5 ہزار روپے ہے جس کے بعد دوسرے نمبر پر اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 4 لاکھ 85 ہزار روپے ہے اس کے بعد اراکین گلگت بلتستان 4 لاکھ 65 ہزار روپے۔

(جاری ہے)

دستاویز کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے ارکان کی ماہانہ تنخواہ 4 لاکھ 40 ہزار روپے سندھ اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے ارکان کی تنخواہ دیگر کی نسبت کافی کم ہے، خیبرپختونخوا اسمبلی کے ارکان کی تنخواہ 2 لاکھ 60 ہزار جبکہ اور سندھ اسمبلی کے ارکان کی ماہانہ تنخواہ ایک لاکھ 55 ہزار روپے ہے۔

اراکین قومی اسمبلی کی ایک ماہ کی تنخواہ سندھ اسمبلی کے رکن کی ساڑھے 4 ماہ کی تنخواہوں سے زیادہ اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن کی تقریباً 3 ماہ کی تنخواہ کے برابر ہے۔