
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت سپریم کورٹ برانچ رجسٹری لاہور میں اعلی سطحی اجلاس ،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نمائندگان کی بریفنگ
بدھ 25 جون 2025 22:10
(جاری ہے)
اجلاس میں عدالت کی آٹومیشن اور ڈیجیٹل تبدیلی کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،چیف جسٹس نے تمام عدالتی سطحوں پر ٹیکنالوجی کے انضمام کی اہمیت پر زور دیا،اس موقع پر سپریم کورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی موجود تھے،جس کے بعد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور ججوں نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن لاہور کا دورہ کیا،سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری سلمان منصور اور وکلا نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا،اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان نے عدالتی نظام کی موثر کارکردگی میں وکلا برادری کے اہم کردار کو سراہا،چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سہولیات مرکز کے قیام کا فزیبلٹی مطالعہ کرایا جائے گا،یہ مرکز عوام اور وکلا کے لیے ایک ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کرے گا،یہ مرکز نظام انصاف کے عزم کی عکاسی کرے گا،عدالتی عمل کو موثر اور بروقت بنانے کیلئے وکلا ڈیجیٹل فائلنگ کے نظام کو اپنائیں،قانون کی حکمرانی کے تحفظ میں بار کاکردار بے مثال ہے،مالی طور پر کمزور سائلین کو ریاستی خرچ پر مفت قانونی نمائندگی فراہم کی جائیگی،یہ قانونی مددمجسٹریٹ کی عدالت سے لے کر سپریم کورٹ تک فراہم کی جائے گی،اس اقدام کا مقصد تمام شہریوں کے لیے انصاف تک مساوی رسائی کو یقینی بنانا ہے،سیکرٹری سپریم کورٹ بار سلمان منصور نے بار کے مسائل کے حل میں چیف جسٹس کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیااور فیسلیٹیشن سینٹر کے قیام کا خیر مقدم کیا،سلمان منصور نے بار کی جانب سے عدالتی اصلاحات کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
مزید قومی خبریں
-
پنجاب کے وسائل ، خزانے اورپانی پرپہلے پنجاب ، پھرکسی اورکا حق ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
بالاج قتل کیس میں گوگی بٹ کی ضمانت منظور
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زون اتھارٹی پنجاب کا اجلاس، 8 نکاتی ایجنڈے پر غور
-
دہشتگردوں کو کسی صورت اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان، کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت
-
لاہور میں خاتون پر تیزاب پھینکنے والا شوہر گرفتار
-
لاہور سے کراچی جانے والی دو ٹرینیں منسوخ
-
کبڈی کے کھلاڑی کو میچ جیتے پر قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم
-
پیپلز پارٹی مثبت سیاست پر یقین رکھتی ہے ، ندیم افضل چن
-
کراچی: حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی کوئٹہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد حملہ کی شدید مذمت
-
عدالت نے گھر میں گھس کر فیملی کو یرغمال بناکرڈکیتی کرنے میں ملوث 2 ملزمان کو 7 سال قید کی سزا سنادی
-
انسداد دہشت گردی عدالت میں مصطفی عامر قتل سمیت 6 مقدمات کی سماعت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.